ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نئے وزیراعظم کا انتخاب، پاکستانی پارلیمان کا اجلاس آج

نئے وزیراعظم کا انتخاب، پاکستانی پارلیمان کا اجلاس آج

Mon, 31 Jul 2017 18:08:37  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد،31جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): پاکستان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمان کے ایوانِ زیریں کا اجلاس منگل کو منعقد ہو گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ شہباز شریف چونکہ قومی اسمبلی کے رکن نہیں، اس لیے ایک عبوری عرصے کے لیے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے سامنے لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کو بھاری اکثریت حاصل ہے اور مبصرین کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب میں اسے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


Share: